صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیرقانونی قرار، عدالت کا ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کا حکم

Feb 16, 2022 | 19:11:PM

(24 نیوز)سیشن عدالت اسلام آبادنے صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیرقانونی قراردیدیا۔عدالت نے آئی جی  کو ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا.
تفصیلات کے مطابق صحافی محسن بیگ کی غیرقانونی حراست کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیاگیا،ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا،فیصلہ میں کہاگیا کہ ایف آئی اے اور پولیس کی ایف آئی آرز سے ظاہر ہے کہ چھاپہ غیرقانونی تھا ،محسن بیگ کے گھر غیرمتعلقہ لوگوں نے چھاپہ مارا، جو مجاز نہیں تھے ۔

فیصلے میں مزید کہاگیاہے کہ ایس ایچ او نے چھاپہ مارنے والوں کی بجائے محسن بیگ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کردیا،ایس ایچ او نے جعلی قابلیت دکھانے کیلئے ایک اور مقدمہ درج کیا،ریکارڈ کے مطابق ایس ایچ او کا مس کنڈکٹ واضح ہے ۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ 9 بجے درج ہوا اور ساڑھے 9 بجے ایف آئی اے نے چھاپہ مارا، بغیر کسی سرچ وارنٹ کے چھاپہ مارا گیا، عدالت نے کہاہے کہ پولیس محسن بیگ کا بیان ریکارڈ کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے ،سوادو بجے تک ایس ایچ او نے محسن بیگ کو غیرقانونی حراست میں رکھا اور پیش نہیں کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا5 ڈالر فی اونس مہنگا، پاکستان میں کتنی قیمت بڑھ گئی؟

مزیدخبریں