لیجنڈ اداکار مسعود اختر کی طبیعت خراب,اہل خانہ کی دعائے صحت کی اپیل

Feb 16, 2022 | 20:23:PM

(24 نیوز)لالی وڈ انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مسعود اختر کی ہسپتال میں طبیعت خراب ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اداکار مسعود اختر اتفاق ہسپتال میں28 جنوری سے زیر علاج ہیں. وہ پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہیں، جس کے باعث  ان کی حالت تشویشناک ہو گئی ،مسعود اختر کے اہل خانہ نے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

پاکستان کے نامور اداکار مسعود اختر 5 ستمبر 1940ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے۔ انیس سو ساٹھ کی دہائی میں فن کارانہ زندگی کا آغاز کیا اور جلد ہی اسٹیج کے مشہور اداکاروں میں شمار ہونے لگے۔ ان کے فن کو نکھارنے میں نذیر ضیغم نے بڑا نمایاں کردار ادا کیا۔ ٹیلی وژن کے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا، چند فلمیں بھی کریڈٹ پر ہیں۔حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ 
یہ بھی پڑھیں:بھارت نہ بدلہ، حجاب اتارنے کے  حکم پر دوبارہ لڑکیوں کا جھگڑا، احتجاج، اللہ اکبر کے نعرے

مزیدخبریں