’میرے اندر چپ لگی ہے‘ بنگلور کا رہائشی اجیت ڈوول کے گھر داخل ہونے کی کوشش میں پکڑا گیا

Feb 16, 2022 | 21:26:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی سیکورٹی ایجنسیوں نے بدھ کو بنگلورو کے ایک رہائشی کو قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر گرفتار کرلیا۔ پکڑے جانے پر اس شخص نے کہا کہ میرے اندر چپ لگی ہوئی ہے۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح تقریباً 7.30 بجے اس وقت پیش آیا جب سرخ رنگ کی ایس یو وی چلانے والے ایک شخص نے وسطی دہلی میں ڈوول کی ہائی سیکورٹی والی رہائش گاہ کے گیٹ میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔کار کو داخلی دروازے کے باہر روک دیاگیا اور اس شخص کو سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس نے پکڑ لیا۔  اجیت ڈوول کو  کمانڈوز کی اعلی درجے کی +زیڈ سکیورٹی حاصل ہے۔ اس واقعہ کے وقت ڈول اپنے گھر پر موجود تھے۔ اس شخص کو بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم کی شناخت  بنگلورکے رہنے والے شانتنو ریڈی کے طور پر کی گئی ہے ، جس کا  ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے ۔  عہدیداروں نے بتایا کہ کار نوئیڈا سے کرایہ پر لی گئی تھی۔ افسر نے کہا کہ بدھ کو ایک شخص نے این ایس اے کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے اسے روکا۔ جب  اس سے سوالات کئے گئے تو وہ جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں تھا، وہ ذہنی طور پر بیمار ہے۔ سوالات کے دوران  شانتنو ریڈی نے بتایا کہ اس کے اندر چپ لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  لیجنڈ اداکار مسعود اختر کی طبیعت خراب,اہل خانہ کی دعائے صحت کی اپیل

مزیدخبریں