(24نیوز )صوبے پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان کی زیرصدارت بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور انعقاد سے متعلق اہم اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن 29 مئی کو کروائے جائیں گے۔پنجاب میں پہلے مرحلے میں 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے ،پہلے مرحلے میں ڈی جی خان،راجن پور،مظفر گڑھ ،سیالکوٹ، لیہ،خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، ساہیوال، خوشاب، پاک پتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہااﺅلدین، جہلم اور اٹک کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔حکومت نے 18 فروری کو چھٹی کا اعلان کردیا!
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ۔۔تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
Feb 16, 2022 | 21:54:PM