سہیل تنویر اور بین کٹنگ کے میچ کے دوران نازیبا اشارے، انتظامیہ کا بڑی سزا کا اعلان 

Feb 16, 2022 | 22:05:PM
نامناسب اشارے، بین کٹنگ، سہیل تنویر، جرمانہ،
کیپشن: بین کٹنگ، سہیل تنویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ نے نامناسب اشارے کرنے پر پشاور زلمی کے بین کٹنگ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سہیل تنویر پر جرمانہ عائد کردیا ،دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 15 ،15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا 
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے بین کٹنگ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سہیل تنویرقذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران نامناسب اشارے کرنے پر پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق2.6 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، یہ واقعہ پشاور زلمی کی اننگز کے دوران اس وقت پیش آیا جب بین کٹنگ نے لگاتار3 چھکے جڑنے کے بعد سہیل تنویر کو نامناسب اشارہ کیا،جواب میں سہیل تنویر نے اسی اننگز میں نسیم شاہ کی گیند پر کیچ پکڑنے کے بعد یہی اشارہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 18 فروری کو چھٹی کا اعلان کردیا!