موت کو آسان بنانے کے معاملے پر ریفرنڈم ۔عدالت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اٹلی کی آئینی عدالت نے موت کو آسان بنانے کے معاملے پر ریفرنڈم کے اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ججوں نے اس فیصلے میں اطالوی آئین کا حوالہ دیا۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد اطالوی باشندوں کو موت کو سہل بنانے کے بارے میں ووٹنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔عدالتی بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ معاشرے کے کمزور ترین افراد کا بھی خاص خیال رکھا جانا چاہئے۔ گذشتہ سال اٹلی میں ایک اینی شی ایٹییو کے تحت کلنگ آن ڈیمانڈ یا درخواست پر موت کے بارے میں عوامی ریفرنڈم کروانے کے لیے قریب 1,2 ملین ووٹ اکھٹے کیے گئے تھے تاہم کلنگ آن ڈیمانڈ پر اٹلی میں اب بھی پابندی عائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔عالیہ بھٹ اداکاری چھوڑ کر کیا کرنےوالی ہیں؟ اداکارہ نے مستقبل کے ارادے ظاہر کر دیئے