خاتون سیاسی رہنما کو فحش پیغامات اور ویڈیو بھیجنے والا نوجوان گرفتار

Feb 16, 2022 | 23:18:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت  لکھنؤ  میں ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والی خاتون لیڈر نے سوشانت گالف سٹی پولیس سٹیشن میں ایک نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے، جس میں خاتون لیڈر کا الزام ہے کہ نولیش کمار نامی شخص گزشتہ کچھ دنوں سے اسے اپنے واٹس ایپ پر فحش میسیج  اور ویڈیوز بھیج رہا تھا۔ اس کے ساتھ وہ انہیں فون کرکے فحش باتیں بھی کیا کرتا تھا۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون لیڈر نے  ایف آئی آر  میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نولیش ویڈیو کال کرکے اسے فحش ویڈیوز دکھاتا تھا۔ وہ اس کی ان فحش حرکتوں سے بہت پریشان اور تناؤ میں آگئی ہے۔متاثرہ نے پولیس کو بتایا کہ نولیش نے انڈین ایکس کارٹ سروس کال بوائے جاب کمپنی جیسی سائٹ پر ان کا پروفائل اپ لوڈ کر دیا ہے۔ اس میں ان کا واٹس ایپ نمبر بھی دیا گیا ہے۔ اس کے بعد کئی دوسرے لوگوں نے بھی انہیں فون کرکے پریشان کرنا شروع کردیا۔سائبر پولیس انسپکٹر اجیت کمار یادو کے مطابق ملزم نولیش بہار کے نوادہ ضلع کے قادر گنج کا رہنے والا ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے وہ سوشانت گلف سٹی علاقے میں رہنے والی ایک سیاسی پارٹی کی خاتون لیڈر کو فحش پیغامات اور ویڈیو بھیج کر ہراساں کر رہا تھا۔ خاتون لیڈر کی شکایت پر پولیس نے نولیش کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  لیجنڈ اداکار مسعود اختر کی طبیعت خراب,اہل خانہ کی دعائے صحت کی اپیل

مزیدخبریں