’’مجھے بچاؤ ائیرپورٹ پر پکڑی گئی ہوں‘‘ گوری میم نے کسان کو لاکھوں کا ٹیکہ لگا دیا، آگے کیا ہوا ؟

Feb 16, 2022 | 23:47:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست ہریانہ کے پانی پت ضلع میں ایک کسان لندن کی گوری میم کے چکر میں لاکھوں روپےگنوا بیٹھا۔ کسان کی ایوا براؤن نام کی خاتون کے ساتھ تین ماہ سے بات چیت ہو رہی تھی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رشی پال نامی  کسان کو  گوری میم نے ہندوستان گھومنے کیلئے آنے کی بات کہی اور کچھ روز بعدملزم خاتون نے کسان کو ویڈیو کال کرکے دکھایا کہ وہ ایئر پورٹ پر ہے، جس کے سبب کسان اس کے جھانسے میں آگیا اور اس نے اس کے ذریعہ دیئے گئے بینک اکاونٹ میں روپئے ڈلوا دیئے۔ اس کے بعد نہ خاتون کا پتہ لگا اور نہ روپے واپس ملے۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر دھوکہ دہی سمیت کئی دفعات کے تحت کیس درج کرکے ملزم خاتون کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کو دی شکایت میں رشی پال نے بتایا کہ وہ گاوں کرانا کا رہنے والا ہے۔ اس کی تقریباً تین ماہ پہلے سوشل میڈیا پر لندن کی رہنے والی خاتون سے دوستی ہوئی تھی۔ دوستی کے بعد دونوں نے موبائل نمبر شیئر کرلئے۔ اس کے بعد دونوں کی واٹس اپ پر ویڈیو کال کے ذریعہ سے بات چیت ہونے لگی۔ بات چیت کے دوران دونوں کے درمیان دوستی گہری ہوتی چلی گئی۔رشی پال خاتون پر بھروسہ کرنے لگا۔ اسی سال جنوری کے آخری ہفتے میں اس نے ہندوستان گھومنے کے بارے میں کہا۔ 31 جنوری کو ایک کال آئی اور کال کرنے والے نے خود کو کسٹم ڈپارٹمنٹ ممبئی ایئر پورٹ سے بات کرنے کے بارے میں بتایا۔ کال کرنے والے نے کہا کہ آپ کی دوست ممبئی ایئر پورٹ پر آئی ہوئی ہے۔ اس کو دہلی بھیجنے کے لئے 1.20 لاکھ بھارتی روپے ٹکٹ کی ضرورت ہے۔ ورنہ آپ کی دوست کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔ رشی پال ان کے جھانسے میں آگیا۔ جھانسے میں لینے کے بعد ٹھگوں نے اس کے پاس ایک بینک اکاونٹ نمبر بھیجا۔تین بار میں الگ الگ ضرورتوں کے نام پر اس سے 1.20 لاکھ روپئے اکاونٹ میں ڈلوا لئے۔ کھاتے میں روپئے ڈلوانے کے بعد ٹھگ خاتون دو دن تک تو رشی پال سے بات کرتی رہی، لیکن اب اس کا نمبر سوئچ آف ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون سیاسی رہنما کو فحش پیغامات اور ویڈیو بھیجنے والا نوجوان گرفتار

مزیدخبریں