’پاکستانیوں تم 500 روپے فی لیٹر پیٹرول بھی ڈلوا لوگے، افسوس‘
معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید عوام پر برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید پیٹرول کی بڑھتی قیمت پر عوام پر برس پڑے۔
ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں فرحان سعید نے گزشتہ شب 22 روپے پیٹرول مہنگا کرنے کے حکومتی اقدام پر ٹوئٹ کی اور شہریوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اداکار نے پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستانیوں تم 500 روپے فی لیٹر پیٹرول بھی ڈلوا لوگے، افسوس‘۔
Pakistaniyon tum 500 rs litre bhi dalwa loge. Afsos!
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) February 15, 2023
The nations that don’t stand up for themselves, deserve this and worse !#inflation #petrolprice #PakistanEconomicCrisis
فرحان سعید نے لکھا کہ ’جو قوم اپنے حق کے لیے نہیں کھڑی ہوتی وہ اس سے بھی بدتر کی حق دار ہے‘۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین سمیت معروف شخصیات غصے کا اظہار کررہی ہیں۔
گزشتہ شب وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔