(24 نیوز) ایڈیشنل جج فیصل آباد نے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر کمپین چلانے والے شخص کو 5 سال قید کی سزا سنا دی۔
فیصل آباد کے سکندر زمان نے لسبیلہ میں آرمی ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد گمراہ کن پوسٹس کی تھیں۔ گمراہ کن پوسٹس کرنے کے بعد ایف آئی اے ملزم کے خلاف حرکت میں آئی۔
ملزم کے خلاف پیکا (PECA) کے سیکشن 20 اور 24C کے تحت کاروائی کی گئی۔ ایڈیشنل جج فیصل آباد نے ملزم کو 5 سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔