آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور

Feb 16, 2023 | 12:56:PM

(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں سماعت کے دوران ان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے عثمان بزدار کو طلبی کا نوٹس بھیجا ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

احتساب عدالت نے عثمان بزدار کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں عبوری ضمانت دے دی اور نیب کو 27 فروری تک سابق وزیراعلیٰ کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے عثمان بزدار کو 5 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں