پی ایس ایل 8: آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ٹکرائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 8 میں شریک کراچی کنگز آج پہلی فتح کی تلاش میں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ کریں گے۔
کراچی کنگز کو اپنے پہلے میچ میں ناکامی ہوئی، پشاور زلمی نے 2 رنز سے فتح پائی، میزبان ٹیم آج نیشنل سٹیڈیم میں پہلی فتح اپنے نام کرنے میدان میں اترے گی۔
پہلے میچ میں بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شرجیل خان کھاتہ بھی نہیں کھول پائے، میتھیو ویڈ اچھے آغاز کو بڑے سکور میں نہیں بدل پائے، دونوں سے اس بار بہتر کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہوں گی۔
Your #RedHotSquad???? will be in action tomorrow and it's all about #AsliSherKiDhaar ????
— Islamabad United (@IsbUnited) February 15, 2023
Send in your wishes for the #MenInRed below this tweet!#KKvIU #HBLPSL8 #UnitedWeWin pic.twitter.com/iYAOMzzcRL
حیدر علی اور قاسم اکرم کی پرفارمنس بھی متاثر کن نہیں رہی تھی، مڈل آرڈر میں ان کو بھی پرفارم کرنا ہوگا، ان فارم کپتان عماد وسیم اور شعیب ملک امیدوں کا محور ہوں گے۔
بین کٹنگ بھی چھکے چھڑا سکتے ہیں، کراچی کنگز کو باؤلنگ میں بھی بہتری لانا ہوگی، خاص طور پر محمد عامر، عماد وسیم اور عمران طاہر کو رنز کا بہاؤ روکنا ہوگا۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اپنی مہم کا فتح کے ساتھ آغاز کرنے کا عزم لیے میدان میں اترے گی، ٹیم کو الیکس ہیلز، پال سٹرلنگ، کولن منرو اور راسی وان ڈر ڈوسین جیسے پاور ہٹرز کی خدمات میسر ہیں، مقامی بیٹرز میں اعظم خان اچھی فارم میں ہیں۔
پی ایس ایل کی ٹیموں میں سب سے اچھی بیٹنگ لائن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ہی سمجھی جاتی ہے، حسن علی، وسیم جونیئر اور ٹام کرن کی صورت میں پیس بیٹری بھی حریف بیٹرز کیلئے پریشانی کھڑی کرسکتی ہے، آل راؤنڈر مبصر خان بھی پلیئنگ الیون میں سلیکشن کے مضبوط امیدوار ہیں۔