(24 نیوز) آمدن سے زاہد اثاثوں کے کیس میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور ہو گئی۔ عدالت نے 5، 5 لاکھ روپے مالیت کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کو سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی 27 فروری تک عبوری ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
لاہور کی احتساب عدالت نے نیب NAB کو سابق وزیرِاعلیٰ کی گرفتاری سے روک دیا اور عثمان بزدار کو 5، 5 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس پر گرفتاری متوقع تھی جس پر ان کی عبوری ضمانت منظور ہوئی ہے۔