(24 نیوز) گورنر پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کا 90 روز میں الیکشن کرانے کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سنگل بینچ کے 90 روز میں الیکشن کرانے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔ دورکنی بینچ گورنر کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرے گا۔ درخواست میں کیس کو آج ہی سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔