لاہور ہائیکورٹ، عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کر دی

Feb 16, 2023 | 18:08:PM
لاہور ہائیکورٹ، عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کر دی
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے دو رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کر دی ، عدالت نے عمران خان کی عدم پیشی پر درخواست خارج کی ، عدالت نے کہاکہ ہم نے ساڑھے 6 بجے کا وقت دیاتھا۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کوپیش ہونے کیلئے پیر تک کی مہلت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہو ر ہائیکورٹ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی دوسری درخواست پر سماعت ہوئی ، وکیل عمران خان نے کہاکہ عدالت سے استدعا ہے پارٹی لیڈر شپ عمران خان کو پیش کرنے پر رضا مند نہیں ، میں عمران خان کو لے آتا ہوں مگر پارٹی لیڈرشپ نہیں مانتی،عدالت نے کہاکہ آپ لیڈر شپ کو کیوں دیکھ رہے ہیں ۔
وکیل عمران خان نے کہاکہ میں اپنی ذمہ داری پر بلاتا ہوں ، کچھ ہو جاتا ہے تو لوگ مجھے جینے نہیں دیں گے،عدالت نے کہاکہ 2 آپشن ہیں ، ہم اس درخواست کو خارج کریں یا آپ واپس لے لیں، وکیل عمران خان نے کہاکہ ہمیںصرف طالبان سے ایشو ہے، سیکورٹی خدشات ہیں ، آپ آئی جی کو سکیورٹی سے متعلق کہہ دیں ہم ابھی بلا لیتے ہیں،عدالت ایک گھنٹہ دے دے تو ہم عمران خان کو لے آتے ہیں ۔
عدالت نے کہاکہ ویڈیو لنک کاآئیڈیا اچھا ہے لیکن رولز بنانے ہیں،لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو ساڑھے 6 بجے پیش ہونے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ عمران خان حاضر نہ ہوئے تو درخواست خارج کردی جائے گی ،آپ درخواست واپس لے لیں، جب عمران خان ٹھیک ہوں تو دوبارہ دائر کردیں ۔
حسان نیازی نے عمران خان کی عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی، حسان نیازی نے کہاکہ عمران خان ساڑھے 6 بجے تک پیش ہو جائیں گے ۔
لاہور ہائیکورٹ نے دو رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کر دی ، عدالت نے عمران خان کی عدم پیشی پر درخواست خارج کی ، عدالت نے کہاکہ ہم نے ساڑھے 6 بجے کا وقت دیاتھا۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کوپیش ہونے کیلئے پیر تک کی مہلت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: اختیارات کا ناجائزاستعمال ،جنرل(ر)فیض حمید کا بھائی معطل