شاداب خان نے جیت کی چال بتا دی

Feb 16, 2023 | 18:57:PM

(24 نیوز ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اپنی جیت کی چال  بتا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹاس جیتنے کے بعد  کراچی کنگز کو  پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے کے بعد  اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ’’ہمیں نہیں معلوم کہ  پچ آج کے میچ میں کیسا ری ایکٹ کرتی ہے  اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ پہلے تو پچ کو پرکھ  لیں اور واضح ہو جائے کہ ہمیں ہدف کا تعاقب کرنا ہے ، شاداب خان نے آج کے میچ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے حوالے سے بھی بتایا جو آج کے میچ میں اہم کردار ادا کرنے والے ہیں ، منرو، رسی، سٹرلنگ، ٹام کرن  ان کی ٹیم میں شامل ہیں ۔

شاداب خان کے علاوہ ، حسن نواز، سٹرلنگ، منرو، رسی ،  اعظم خان، آصف علی ، فہیم اشرف ، ٹام کرن ، محمد وسیم جونیئر اور رومان رئیس شامل ہیں ۔

مزیدخبریں