(ویب ڈیسک ) ہالینڈ کے شہری جیسپر کراؤس کو ان کے غصیلے مرغے نے موت کے گھاٹ اتر دیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے’’میل آن لائن ‘‘کے مطابق کینسر جیسے موذی مرض کیخلاف طویل جدوجہد کے بعد صحتیاب ہونے والے جیسپر کراوس بالیناسلو کے قریب پر سکون زندگی گزار رہے تھے ، جہاں انہوں نے مختلف قسم کے جانور پال رکھے تھے۔
پولیس اور ان کی بیٹی ورجینیا گینان کے مطابق جیسپر زخمی حالت میں خون میں لت پت گرے ملے جب ان کو اٹھایا گیا تو انہوں نے مدہوشی کے عالم میں مرغے کا نام لیا، جب انہیں اٹھایا گیا تو ان کی ٹانگ کی پچھلی جانب ایک لمبا کٹ لگا تھا، پولیس کے مطابق اس غصیلے مرغ نے اس سے پہلے ایک بچے پر بھی حملہ کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کے شہر دی ہیگ سے تعلق رکھنے والے 67 سالہ ڈچ باشندے کی خون کی کمی کے باعث موت ہو گئی، پیرامیڈیکس نے سی پی آر بھی کی لیکن ناکام رہے ۔