فوادچودھری کی امریکی سفارتخانے آمد، سفیر سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات

Feb 16, 2023 | 23:01:PM

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما فوادچودھری کی امریکی سفارتخانے آمد،امریکی سفیر سے ایک گھنٹے تک ملاقات ہوئی ،ملاقات میں سفارتی عملے کے اہم ارکان بھی شریک ہوئے ۔
ذرائع کے مطابق فواد چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف امریکا مخالف نہیں، برابری کے تعلقات چاہتی ہے ، فوادچودھری کی پاکستان میں انسانی حقوق کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔

فوادچودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ امریکی سفیر اور اعلیٰ حکام سے مثبت ملاقات ہوئی،پاکستان میں انسانی وسائل کی بگڑی صورتحال پر بات چیت کی گئی ، پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہناتھا کہ انسداد دہشتگردی، توہین مذہب قوانین کے غلط استعمال کے خدشات سے آگاہ کیا، سیاسی صورتحال، مختلف امور پر پی ٹی آئی کے موقف سے بھی آگاہ کیاگیا،اس طرح کی ملاقاتیں برابری، لوگوں کی بھلائی پر مبنی تعلقات کی باہمی خواہش کا حصہ ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے مہنگا

مزیدخبریں