صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے مبینہ آڈیو کو جعلی قرار دیدیا

Feb 16, 2023 | 23:30:PM
صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے مبینہ آڈیو کو جعلی قرار دیدیا
کیپشن: عابد زبیری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے مبینہ آڈیو کو جعلی قرار دیدیا۔
صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کاکہناہے کہ سوشل میڈیا پر پرویز الٰہی سے گفتگو کی آڈیو پھیلائی جارہی ہے، یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ آڈیو جعلی ہے،ان کاکہناتھا کہ محمد خان بھٹی کا کیس لڑ رہا ہوں یہ گفتگو اس سے متعلق ہے ، محمد خان بھٹی پرویز الٰہی کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں ۔
صدر سپریم کورٹ بار نے کہاکہ محمد خان بھٹی کیس کا غلام ڈوگر گیس سے کوئی تعلق نہیں ، غلام ڈوگر کا کیس گزشتہ سال نومبر سے دیکھ رہا ہوں ، مبینہ آڈیو عدلیہ کی آزادی پر حملے کے مترادف ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: فوادچودھری کی امریکی سفارتخانے آمد، سفیر سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات