(عظمت مجید) موسم کی تبدیلی کے باوجود نمونیہ کا خطرہ برقرار، پنجاب میں خطرناک نمونیہ مزید 12 بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے765 نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ سے اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
لاہور میں ایک روز کے دوران نمونیہ کے 174 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں: الیکشن میں دھاندلی کے الزامات،احتجاج،حالات کیا رخ اختیار کریںگے؟
دوسری جانب پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 374 اموات ،27 ہزار 476 جبکہ لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 62 ہلاکتیں ،5 ہزار 893 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔