سوشل میڈیا پر شہرت کا شوق، شہری نے برقع پہن کر انوکھا کام کرڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر شہرت کا شوق، پشاور بی آر ٹی بس میں برقع پہن کر مردوں کی سیٹ پر سفر کرنے والے شخص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل کا کہنا تھا کہ برقع پوش شخص خواتین کی نشستوں پر نہیں بلکہ مردانہ سیٹ پر بیٹھا تھا اور بی آر ٹی رولز کے تحت برقع پہن کر سفر کرنے پر کوئی پابندی اور سزا نہیں ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ برقع پہنن کر سفر کرنے پر پابندی یا سزا نہ ہونے باعث اس شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں: وہی ہوا جس کا ڈر تھا
دوسری جانب شہری کا کہنا تھا کہ اس نے سوشل میڈیا پر شہرت کیلئے برقع پہن کر سفر کیا۔