(1)نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 37 پیسے تک اضافہ کر دیا،پٹرول 2 روپے 73 پیسےمہنگا،275روپے62پیسے لٹرہوگیا۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے37 پیسے کا اضافہ۔ہائی اسپیڈ کی نئی قیمت 287 روپے33 پیسے مقرر کر دیا گیا۔
ادھر گیس ٹیرف میں 67 فیصد کا ہوشربا اضافہ کردیا گیا،پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس 100 روپے ایم ایم بی ٹی یو مہنگی، نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیا۔
(2)این اے253 اور پی بی9 کوہلو کے 7پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ،،،ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں مصروف،،ری پولنگ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات،،پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی،،
(3)وزیراعلیٰ پنجاب کالاہور میں سروسز اسپتال کا دورہ،،،نئی لیب اور ڈائیگناسٹک سنٹر کی تعمیر کا جائزہ لیا، محسن نقوی نے نئی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کی تعمیر پر پیش رفت کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ نے منصوبے کو 10روز کے اندر مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔