گزشتہ روز کی میڈیا گفتگو سے غلط تاثر لیا جارہا ہے، اسد قیصر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کے اسد قیصر نے کہا کہ گزشتہ روز کہ ہماری میڈیا سے گفتگو کو غلط رنگ دیا گیا، کسی غیر ملک کی ہمارے انتخابات سمیت داخلی معاملات میں مداخلت اور بیان کے حق میں نہیں ہیں۔
گزشتہ روز میڈیا کے ذریعے اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ عمران خان نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں انتخابات کے دوران ہونے والی دھاندلی پر آواز بلند کریں،بیرسٹر سیف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس اپنی غلطیوں کا ازالہ کرنے کا وقت ہے، کاسمیٹک بیانات سے کام نہیں چلے گا، امریکا بھرپور طریقے سے آواز بلند کرے۔
اب اس حوالے سے اس قیصر نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری گزشتہ روز میڈیا گفتگو سےغلط تاثر لیا جا رہا ہے، ہماری گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا،ان کا کہنا تھا انتخابی نتائج پر اعتراضات ہیں لیکن ہم الیکشن کمیشن اور عدالتوں سے انصاف کے مُتقاضی ہیں، ہم صرف اپنے الیکشن کمیشن اور عدالتی نظام سےانصاف کے طلبگار ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ کسی غیر ملک کی ہمارے انتخابات سمیت داخلی معاملات میں مداخلت اور بیان کےحق میں نہیں ہے، غیر ملکی عناصر کی ہمارے اندورونی معاملات سے متعلق بیانات کے حق میں بھی نہیں ہوں۔