(حسن علی)تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے رابطے بحال ہو گئے، پی ٹی آئی رہنما سردارلطیف کھوسہ نے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر لیا۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ اشتراک عمل پر جماعت اسلامی کا مؤقف اصولی ہے، اشتراک عمل صرف کےپی کی سطح پر نہیں وفاقی سطح پر ہوناچاہیے، آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےبعد جماعت اسلامی سے دوبارہ رابطہ کروں گا،ہم سمجھتے ہیں اشتراک عمل صرف خیبر پختونخوا ہی نہیں وفاقی سطح پر بھی ہونا چاہئے، آج بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات ہے جس کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کروں گا۔
لیاقت بلوچ کا کہناتھا کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی مذکراتی ٹیم کی آج جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کا بھی امکان ہے، تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے بھی جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف سے رابطہ کیا جس کے دوران عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کی سربراہی میں وفد جماعت اسلامی کی قیادت سے ملنا چاہتا ہے،قیصر شریف نے جواب دیا کہ ملاقات کا وقت اور مقام کا تعین قیادت سے مشاورت کے بعد بتا دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کمال ہو گیا،خصوصی رعایت،موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری