8 فروری کے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Feb 16, 2024 | 12:27:PM

(24نیوز)8 فروری 2024 کے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 19 فروری کو سماعت کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ درخواست 4 روز قبل علی خان نامی شہری کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی جس میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا تھا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ 8 فروری کو ہونیوالے انتخابات کالعدم قرار دیئے جائیں اور انتخابات کے نتیجے میں حکومت بننے کے عمل کو روکا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدلیہ کی زیر نگرانی 30 روز میں نئے انتخابات کروانے کا حکم دیا جائے اور دھاندلی، الیکشن فراڈ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کے احکامات دیئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں نیا موڑ،تحریک انصاف کے بڑی سیاسی جماعت سے رابطے بحال 

مزیدخبریں