تحریک انصاف کا آزاد امیدواروں کو اپنی پارٹی ہی جوائن کرانے کا فیصلہ

Feb 16, 2024 | 12:36:PM

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف  نے آزاد امیدواروں کو دوسری پارٹی کے بجائے اپنی پارٹی ہی جوائن کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوارکسی دوسری پارٹی کے بجائے اپنی ہی پارٹی کو جوائن کریں،پی ٹی آئی کی جانب سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی جائے گی جس میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ تحریک انصاف رجسٹرڈ پارٹی ہے، پی ٹی آئی امیدوار بلے کا نشان جانے سے آزاد الیکشن لڑے۔

 اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ درخواست میں لکھا جائے کہ ہائیکورٹ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کیلئے احکامات جاری کرے، اس حوالے سے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور سینئر قانون دان قاضی انور کو ٹاسک دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں نیا موڑ،تحریک انصاف کے بڑی سیاسی جماعت سے رابطے بحال 

مزیدخبریں