پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب عدالت پہنچ گئے

Feb 16, 2024 | 12:47:PM

(24نیوز)پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ آئے ہیں،مولانا کے ساتھ بیٹھنے کیلئے پارٹی میں مؤقف پیش کردیا ہے، مولانا سے دو سوالات ہیں، کیا وہ وفاقی حکومت کو جائز تسلیم کرتے ہیں؟ دوسرا سوال کہیں آپ اپنا ریٹ تو نہیں بڑھا رہے۔

بابر اعوان کاکہنا تھا  کہ دھاندلی کے ذریعے مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے، جو لوگ حکومت میں آرہے ہیں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے،دوسرے ممالک نے بھی الیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:  آزاد امیدوار کونسی پارٹی جوائن کریں گے؟،تحریک انصاف نے دو ٹوک فیصلہ سنا دیا

مزیدخبریں