عام انتخابات: خاتون اُمیدوار نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

Feb 16, 2024 | 13:04:PM

(میاں مظہر) عام انتخابات میں پنجاب کے سب سے بڑے حلقے حافظ آباد میں پاکستان بھر میں دوسرے نمبر پر ووٹ لینے والی خاتون امیدوار آنیقہ مہدی حسن بھٹی نے   2 لاکھ11 ہزار 044ووٹ لے کر اعزاز اپنے نام کر لیا۔ 

عام انتخابات 2024میں جہاں بڑے بڑے برج الٹ گئے وہیں کچھ اُمیدواروں کو اتنے ووٹ پڑے کہ سابقہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے پنجاب کے سب سے بڑے انتخابی حلقے این اے 67 حافظ آباد میں آنیقہ مہدی حسن بھٹی نے 2 لاکھ11 ہزار 044ووٹ لے کر اپنی مخالف خاتون اُمیدوار سائرہ افضل تارڑ کو ہرا دیا۔ 

مخالف اُمیدوار سائرہ افضل تارڑ   1  لاکھ 83 ہزار  947 ووٹ  حاصل کرسکیں آنیقہ مہدی حسن بھٹی سابق ایم این اے اور مشہور سیاستدان مہدی حسن بھٹی کی بیٹی اور سابق ایم این اے شوکت علی بھٹی کی بہن ہیں۔ 

شوکت علی بھٹی کے 9مئی مقدمات کی وجہ سے الیکشن کی دوڑ سے آوٹ پر ان کی بہن کو میدان سیاست میں اُتارا گیا۔ آنیقہ مہدی حسن بھٹی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ وہ ایک گھریلو خاتون تھیں آنیقہ مہدی بھٹی سے شکست کھانے والی اُمیدوار سائرہ افضل تارڑ نے جیتنے والی اُمیدوار کو مبارکباد دی اور اپنی ہار تسلیم کرلی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب عدالت پہنچ گئے

حافظ آباد میں کل ووٹرر کی تعداد   8 لاکھ  10 ہزار  723 ووٹ   جبکہ حافظ آباد دو تحصیلوں پنڈی بھٹیاں اور حافظ آباد پر مشتمل ہے۔ آنیقہ مہدی بھٹی کے پینل میں ان کے بہنوئی اور کزن ضمیر الحسن بھٹی بھی پی پی 38 سے مسلم لیگ ن کے گلزار احمد کو شکست دے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب  آزاد الیکشن جیتنے والی آنیقہ مہدی حسن بھٹی نے اپنی انتخابی مہم میں جیتنے کی صورت میں علاقے میں صحت تعلیم انفراسٹرکچر کے شعبوں میں ضلع حافظ آباد کو ماڈل ضلع بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارجمال احسن خان نے حالیہ انتخابات میں دو لاکھ 17 ہزار 424 ووٹ لے کر پاکستان بھر کے قومی اسمبلی کے امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار بن گئے ہیں۔ اس حلقے میں ووٹروں میں مجموعی تعداد چار لاکھ 65 ہزار سے زیادہ ہے۔یہ حلقہ میانوالی میں واقع ہے اور عمران خان بھی اسی حلقہ سے ایم این اے منتخب ہوچکے ہیں،گزشتہ عام انتخابات میں عمران خان سب سے زیادہ ووٹ لینے والے دوسرے امیدوار تھے جبکہ آنیقہ بھٹی کے بھائی شوکت بھٹی پہلے نمبر پر رہے تھے ۔

مزیدخبریں