(24نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان فورسز نے صوبہ غور میں رشوت لینے کے الزام میں ایک شخص کو گدھے پر سوار کرکے نشانِ عبرت بنادیا۔
ذرائع کے مطابق طالبان نے رشوت لینے کے الزام میں نہ صرف ایک شخص کو گرفتار کیا بلکہ سب کیلئے سبق آموز بنانے کیلئے اسے سرعام گدھے پر سوار کرکے اعترافِ جرم بھی کروایا۔
مزید پڑھیں: عام انتخابات: خاتون اُمیدوار نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
واضح رہے کہ گدھے کی سوار ی ، چور کو دانتوں سے جوتے پکڑ وانا اور عوام میں ہر طرح کی توہین افغانستان میں طالبان کی طرف سے سزاؤں کے معمول کے طریقے مانے جاتے ہیں۔