(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم گھمن کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔
وزیراعظم کیلئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار عمر ایوب نے اسلم گھمن کے اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم گھمن کو سیالکوٹ سے اغوا کیا گیا،عمر ایوب نے الزام عائد کیا کہ اسلم گھمن کو پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ نو منتخب پی ٹی آئی ایم این اے بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو اغواء کر لیا گیا ہے،اسلم گھمن کو ن لیگ میں شامل ہونے پر مجبور کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی رہنما نے انتخابات میں دھاندلی اور اسلم گھمن کی جبری گمشدگی کی شدید مذمت بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: کون بنے گا گورنر پنجاب؟، اہم سیاسی شخصیت کانام سامنے آ گیا