انجینئر امیر مقام کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست خارج 

Feb 16, 2024 | 15:25:PM

(اویس کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے منتخب ایم این اے کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے این اے 11 شانگلہ سے انجینئر امیر مقام کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست خارج  کردی ۔عدالت نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سید فرین کی درخواست مسترد کر دی ۔

ضرور پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کے الزامات،سابق آرمی چیف،سابق ڈی جی آئی کا ردعمل بھی آگیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

یاد رہے کہ  زیادہ تر جماعتوں نے عام انتخابات کو متنازع قرار دیتے ہوئے دھاندلی زدہ قرار دیا ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

مزیدخبریں