قبض سے نجات کیلئے کن مفید مشروبات کا استعمال کرنا چاہیے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قبض ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا متعدد افراد کو ہوتا ہے اور یہ کافی تکلیف دہ مرض ہے۔یہ نظام ہاضمہ ہماری صحت کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ وہ غذائی اجزا کو جذب کرنے اور جسم میں اکٹھا ہونے والے فضلے کو خارج کرنے کا کام کرتا ہے۔
بزرگوں میں یہ مسئلہ زیادہ عام ہوتا ہے مگر ہر عمر کے افراد اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ جسم میں پانی کی کمی، ناقص غذا، مخصوص ادویات، کوئی بیماری، اعصابی نظام کو متاثر کرنے والے امراض یا ذہنی بیماریوں کے نتیجے میں قبض کا سامنا ہوسکتا ہے۔
آج ہم آپ کو چند ایسے مشروبات بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ قبض سے باآسانی جان چھڑا سکتے ہیں۔
کھیرے کا جوس:
جسم میں پانی کی کمی بھی قبض کی وجہ بنتی ہے اس کے لیے کھیرے کا جوس بہترین ہے کیونکہ کھیرے میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو آپ کے جسم کی خشکی کو دور کرکے نظام ہاضم کو بہتر بناتا ہے۔
ایلو ویرا کا جوس:
نام سن کر شاید آپ کو بھی عجیب لگے کہ ایلو ویرا کا کڑوا جوس کیسے پیا جائے گا لیکن یہ پودا اپنے اندر بے شمار فوائد سموئے ہوئے ہے۔
ایلو ویرا آنتوں میں موجود فضلے کو نرم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ آنتوں کی حرکت کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کینو اور انناس کا جوس:
تازے کینو کا رس نکال کر پینے سے ناصرف آپ کے قبض کی شکایت دور ہوگی بلکہ آپ کی جلد میں بھی نکھار آئے گا۔
لیموں کا جوس:
لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ وٹامن جسم میں پانی کی مقدار بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے آنتوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں اور قبض سے نجات ملتی ہے۔ عام طور پر جسم میں پانی کی کمی قبض کا باعث بنتی ہے اور پانی کا زیادہ استعمال اس سے ریلیف دلا سکتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ لیموں کے عرق کو پانی میں ڈال کر پینے سے بھی قبض سے ریلیف مل سکتا ہے۔ صبح نہار منہ یا رات کو سونے سے قبل آدھے لیموں کے عرق کو ایک گلاس گرم پانی میں ملاکر پینے سے قبض سے نجات میں مدد مل سکتی ہے۔
سیب کا جوس:
سیب کھانے سے بھی قبض سے نجات میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ اس پھل میں غذائی فائبر اور sorbitol کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔ایپل کے جوس میں فائبر کی مقدار کم ہوتی ہے تو یہ دیگر مشروبات کے مقابلے میں قبض سے نجات دلانے میں کسی حد تک کم مؤثر ہوتا ہے۔ سیب کا جوس بنانے کا طریقہ تو لگ بھگ سب کو معلوم ہی ہے تو بتانے کی ضرورت نہیں۔
خیال رہے کہ اوپر درج مشروبات میں سے جس کا بھی استعمال کریں، آغاز میں جوس کی کم مقدار پینے کی کوشش کریں اور بتدریج مقدار کو بڑھائیں۔