فارم 45 میں اعجاز الحق تیسرے نمبر پر ہیں، پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنما شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ مجھے این اے 163 بہاولنگر سے دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا، فارم 45 کے مطابق مجھے 60 فیصد ووٹ پڑے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے کامیاب امیدوار اعجاز الحق کو چیلنج کیا اور کہا کہ فارم 45 دیکھا دیں ، ہار پہناؤں گا،میں کلمہ پڑھ کر بول رہا ہوں، مجھے مہم نہیں چلانے دی گئی،مجھے 60 فیصد ووٹ پڑا،فارم 45 کی بنیاد پر مجھے 96 ہزار 710 ووٹ پڑا،ن لیگ کے نور تنویر نے 72 ہزار ووٹ لئے،اعجاز الحق کو 58 ہزار ووٹ پڑے،2 دن بعد اعجاز الحق کو جتوا دیا گیا،الیکشن کمیشن میں ن لیگ کا امیدوار اور میں خود پیش ہوا،پی ٹی آئی کا ووٹ مینڈیٹ نہیں چھیننے دونگا،چیف جسٹس ہمیں بلائے،اعجاز الحق فارم 45 دکھا دے اس کے گلے میں ہار ڈالوں گا۔
یہ بھی پڑھیں : طلحہ چہور کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ ،مہوش حیات تنقید کی زد میں آ گئیں