انتخابی عذرداریوں کو نمٹانے کیلئے سندھ اور بلوچستان کیلئے الیکشن ٹریبونلز قائم 

Feb 16, 2024 | 18:01:PM

(عثمان خان)الیکشن کمیشن نے انتخابی عذرداریوں کو نمٹانے کیلئے دو صوبوں کیلئے الیکشن ٹریبونلز قائم کردیئے۔
سندھ کیلئے چار ٹریبونلز جبکہ بلوچستان کیلئے تین ٹریبونلز قائم کئے گئے ہیں،کراچی ڈویژن کیلئے جسٹس کریم خان آغا اور جسٹس عدنان اقبال چودھری پر مشتمل ٹریبونلز سماعت کرے گا۔
سکھر اور شہید بینظیر آباد ڈویژن سے متعلق عذرداریاں جسٹس محمد اقبال سنیں گے،میر پور خاص اور حیدرآباد ڈویژن پر انتخابی عذرداریاں جسٹس امجد علی نمٹائیں گے،جسٹس محمد سلیم لاڑکانی ڈویژن سے متعلق انتخابی شکایات سنیں گے۔
بلوچستان میں الیکشن ٹریبونل ون عبداللہ بلوچ، الیکشن ٹریبونل ٹو جسٹس روزی خان جبکہ ٹریبونل تھری میں جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل ہوگا، الیکشن کمیشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے جھٹکے،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

مزیدخبریں