(حسن علی) ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیلئے اسد قیصر کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات شروع ہو گئی۔
پی ٹی آئی کا وفد جماعت اسلامی سے مذاکرات کے کئے میاں اسلم کی رہائش گاہ پہنچا، وفد میں اسد قیصر،بیرسٹر سیف،شوکت یوسفزئی،صاحبزادہ صبغت اللہ شامل ہیں جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے لیاقت بلوچ، میاں اسلم اور نصراللہ رندھاوا موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: مولانا فضل الرحمان کے الزامات،سابق آرمی چیف،سابق ڈی جی آئی کا ردعمل بھی آگیا
قبل ازیں جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے کہا تھا کہ دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوگا۔