’’مہنگائی میں کمی ‘‘ادارہ شماریات کی رپورٹ نے سب کو حیران کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم )ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں0.78 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 34.25 فیصد پر آگئی،ایک ہفتے میں22 اشیاء مہنگی اور11 سستی ہوئیں ، حالیہ ہفتے18 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں ،ایک ہفتے میں انڈے 22.82فیصد سستے ہوئے،چکن4.23اورپیاز3.47فیصد سستا ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آٹا,ٹماٹر,ایل پی جی اورگڑ کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ،ایک ہفتے میں کیلے4.64 اورآلو2.80فیصد مہنگے ہوئے ،دال مونگ,مٹن,انرجی سیوراورماچس بھی مہنگی ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں ؛ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر سستا ،سٹاک ایکس چینج نے سرپرائز دے دیا