اسلام آباد: پی ٹی آئی سمیت مختلف جماعتوں کا احتجاج، پولیس نے رینجرز کی نفری طلب کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) وفاقی دارلحکومت میں پی ٹی آئی سمیت مختلف جماعتوں کا احتجاج، پولیس نے احتجاج کے حوالے سے رینجرز کی نفری طلب کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پولیس کو تاحال درخواست احتجاج کی درخواست نہیں دی گئی، پولیس آرڈر کے بعد ریلی جلسہ یا جلوس کا اجازت نامہ دینا پولیس کا کام ہے، ریڈ زون کا دائرہ ایف 8 تک بڑھایا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے رابطوں میں مثبت پیشرفت
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ریڈ زون کے اندر کسی قسم کی ریلی یا جلوس کی اجازت نہیں ہو گی، تحریک انصاف اگر ایف 9 پارک میں احتجاج کی درخواست دے تو انتظامات کئے جا سکتے ہیں۔