نسیم شاہ اور ان کے بھائی ایک ساتھ بھی کھیل سکتے ہیں: شادان خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا آذر) اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ اس سیزن میں اچھا کم بیک ہو گا، نسیم شاہ کے معاملے صبر سے کام لینا ہو گا، نسیم اور ان کے بھائی ایک ساتھ بھی کھیل سکتے ہیں۔
اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کرکٹ میں آل راؤنڈرز کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، اچھی ٹیم تیار کی ہے، امید ہےاچھا پرفارم کریں گے، تنقید سے سیکھا اور غلطیاں دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ناکامیاں ماضی ہوگئیں، امید ہے اس سیزن میں اچھا کم بیک ہوگا، 2 سال تک بہت سی انجریز ہوئیں جس کے باعث اچھا پرفارم نہ کر سکے، ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی نہ دکھا پایا، امید ہے کم بیک کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: خواہش ہے نسیم شاہ کے دونوں بھائی بھی پاکستان کیلئے کھیلیں ، شاہین شاہ آفریدی
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کیلئے مکمل تیار ہیں، لاہور قلندرز 2 بار کی چیمپئن ہے لیکن ان کا بھرپور مقابلہ کریں گے، سب دوست ہیں اور کوئی کسی سے ہارنا نہیں چاہتا، بطور ٹیم کھیلیں گے تو اچھے نتائج سامنے آئیں گے، لاہور قلندرز کا ہوم گراؤنڈ ہے، جو بھی اچھی پلیننگ کرے گا وہ جیتے گا، شاہ برادرز میں بہت ٹیلنٹ ہے امید ہے وہ اچھا پرفارم کریں گے۔
"Ubaid Shah is faster than Naseem Shah! I played him and he seemed really quick. And all three Shah brothers can play for us in the playing XI at the same time" - Shadab Khan #HBLPSL9 #PSL2024 pic.twitter.com/9vNdNDFGrp
— Farid Khan (@_FaridKhan) February 16, 2024
نسیم شاہ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کے معاملے میں سب کو صبر سے کام لینا ہوگا، انجری کے بعد نسیم شاہ کی واپسی ہو رہی ہے، امید ہے وہ جلد کم بیک کر لیں گے، نسیم شاہ اور ان کے باقی بھائی ایک ساتھ بھی کھیل سکتے ہیں، لاہور میں کھیلنے کا مزہ آتا ہے، تمام کرواؤڈ ہی اچھا لگتا ہے چاہے وہ کسی بھی شہر کا ہو۔