(زین مدنی) بین الاقوامی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ کو نمائش سے روک دیا گیا۔
اسلام آباد سنسر بورڈ کی جانب سے سنسر سرٹیفیکیٹ نہ ملنے پر فلم کو نمائش سے روک دیا گیا، فیڈرل سنسر بورڈ کی پابندی کے بعد پنجاب سنسر بورڈ نے بھی سنسر سرٹیفیکیٹ واپس لے لیا، فیڈرل سنسر بورڈ نے فلم کو فل بورڈ کردیا لیکن فل بورڈ تاحال فلم کو ریویو نہ کرسکا۔
یہ بھی پڑھیں: شوبز کی دنیا سے افسوسناک خبر، نامور اداکار انتقال کر گئے
نمائش نہ ہونے کے باعث سینیما مالکان کو کروڑوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ کی کہانی پاکستانی اور بھارتی پنجاب کے لوگوں کے درمیان محبت پر مبنی ہے۔
واضح رہے کہ فلم جی وے سوہنیا جی میں اداکار عمران عباس نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔