سندھ پنجاب سرحد پر جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) 2024ء کے عام انتخابات کے نتائج کے مبینہ طور پر دھاندلی زدہ ہونے کیخلاف جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے سندھ پنجاب سرحد پر جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا اسحاق لغاری نے اس حوالے سے کہا کہ اوباڑو کے مقام پر سندھ پنجاب سرحد پر جاری دھرنا ختم کرکے شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: 10 ماہ سے زیادہ یہ حکومت نہیں چلے گی،پیرپگارا
ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا راشد محمود سومرو کے ویڈیو پیغام کے بعد دھرنا ختم کیا گیا ہے اور ان کی ہدایات کے مطابق ؤ دھرنے اور احتجاج کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔