(24نیوز)حافظ آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق چیئرمین یونین کونسل کو قتل کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین یوسی عمر دراز گوندل شادی کی تقریب میں جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے،گاڑی پر فائرنگ جلالپور کے علاقہ میں کی گئی،لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیاجبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی