چیمپئنز ٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی، گلوکار عاطف اسلم ایونٹ کا آفیشل ترانہ گائیں گے۔
19 فروری سے 19 دن کےلیے کرکٹ کے دیوانے یا تو بیٹھے ہوں گے میدان میں یا پھر ٹیلی وژن کے سامنے، کیونکہ وقت آگیا یہ جاننے کا کہ چیمپئنز کا چیمپئن کون بنے گا؟
میدان میں مقابلے سے پہلے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب آج لاہور قلعہ کے دیوان عام میں ہوگی، جہاں کرکٹ لیجنڈز کے درمیان پینل ڈسکشن ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے اہم عہدیداران شریک ہوں گے، عاطف اسلم چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں:انجری کا شکاراہم کھلاڑی چیمپئینز ٹرافی کیلئے فٹ قرار
چیمپئنز ٹرافی کی باقاعدہ افتتاحی تقریب 19 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سجائی جائے گی، جہاں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 فضائی کرتب کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔
پاکستان کو29 سال بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی صورت میں کسی بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کا موقع ملا ہے، آخری بار یہاں ورلڈ کپ 1996 منعقد ہوا تھا، بعد ازاں برسوں تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایونٹس نہ ہو سکے۔