جہیز نہ لانے پر بھارتی خاتون کو سسرالیوں نے "ایڈز" کا انجیکشن لگا دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)اتر پردیش میں ایک انتہائی لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کو اس کے سسرال والوں نے جہیز نہ لانے کی پاداش میں ایڈز کا انجکشن لگادیا۔
متاثرہ خاتون کے والد کے مطابق ان کی بیٹی سونل سینی کی شادی 15 فروری 2023 کو اتراکھنڈ کے ہریدوار سے تعلق رکھنے والے ابھیشیک عرف سچن سے ہوئی تھی، شادی میں دولہے کے اہل خانہ کو کار اور 15 لاکھ روپے نقد بطور جہیز دیے گئے، مگر وہ اس سے بھی خوش نہ ہوئے اور بعد میں ایک اور کار اور 25 لاکھ روپے کا مزید مطالبہ کرنے لگے۔
جب لڑکی کے والدین نے مزید جہیز دینے سے انکار کیا تو سسرال والوں نے سونل کو گھر سے نکال دیا، بعد ازاں پنچایت کی مداخلت سے اسے واپس سسرال بھیجا گیا، مگر وہاں بھی اسے شدید جسمانی اور ذہنی تشدد کا سامنا کرنا پڑا،خاتون کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ سسرال والوں نے اسے ایچ آئی وی سے متاثرہ انجکشن دے کر جان سے مارنے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں:84 برس سے رشتہ ازدواج میں منسلک جوڑے نے عالمی ریکارڈ توڑ دیا
کچھ عرصے بعد جب خاتون کی طبیعت بگڑنے لگی تو والدین اسے ہسپتال لے گئے، جہاں میڈیکل رپورٹس میں اس کے ایچ آئی وی پازیٹو ہونے کا انکشاف ہوا، حیران کن طور پر جب اس کے شوہر ابھیشیک کا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ ایچ آئی وی منفی پایا گیا، جس سے اس بھیانک سازش کا انکشاف ہوا۔
متاثرہ خاندان نے جب پولیس سے شکایت کی تو ابتدائی طور پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جس کے بعد انہوں نے مقامی عدالت سے رجوع کیا،عدالت کے حکم پر گنگوہ کوتوالی پولیس نے ابھیشیک عرف سچن، اس کے والدین اور دیگر رشتہ داروں کے خلاف جہیز کے لیے ہراسانی، حملہ، اور قتل کی کوشش جیسے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔