سویابین آگئی لیکن مرغی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(بسیم افتخار) مرغی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی اورسرکاری قیمتوں کے برعکس700روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔
کراچی میں اس وقت زندہ مرغی 470روپے کلواور مرغی کاگوشت 700روپے کلوفروخت کیاجارہاہے حالانکہ گوشت کاسرکاری ریٹ 650روپےاور زندہ مرغی کا 420روپے فی کلومقرر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کہیں بارش تو کہیں برفباری:محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
صدر سندھ بلوچستان پولٹری ہول سیل ایسوسی ایشن سائوتھ زون ملک ظریف کاکہناہے کہ مرغی سستی نہ ہونے کے ذمہ دار فیڈملر ہیں،انتظامیہ فیڈ ملرزسے پوچھے کہ جب سویابین سمیت تمام اجزاء موجودہیں توپھرکیوں فیڈسستی نہیں کررہے۔