پاکستان کے سب سے بڑے5ویں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن اینڈ ایکسپو کا23 فروری سے آغاز

 کنونشن طلبہ، محققین، ماہرین ، اساتذہ اور جدت طرازوں کو عالمی پلیٹ فارم مہیا کریگا

Feb 16, 2025 | 12:20:PM
پاکستان کے سب سے بڑے5ویں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن اینڈ ایکسپو کا23 فروری سے آغاز
کیپشن: انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن اینڈ ایکسپو کا پوسٹر
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کا سب سے بڑا 5واں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن اینڈ ایکسپو 23 سے 25 فروری کو منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق 5ویں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن اینڈ ایکسپو 2025 کے انتظامات 23 سے 25 فروری 2025 تک مکمل کر لیے گئے ہیں، یہ ایونٹ انٹر یونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن آف سوشل سائنسز پاکستان (IUCPSS) اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، اس میں یونیورسٹی آف فیصل آباد اور دیگر شراکت دار ادارے بھی شامل ہیں، یہ کنونشن اس سے قبل اسلام آباد، لاہور، کراچی اور شمالی سندھ میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہو چکا ہے۔

 کنونشن طلبہ، محققین، ماہرین تعلیم، اساتذہ، جدت طرازوں اور صنعت کے رہنماؤں کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرے گا، تین روزہ یہ ایونٹ تبدیلی کی تحریک، اشتراک کے فروغ اور ثقافتی تبادلے کے لیے ایک منفرد موقع ہوگا۔

مزید پڑھیں:برطانوی پروفیسرنے ہڈیوں کے کینسرکے علاج میں اہم کامیابی حاصل کرلی 

اس کنونشن میں مختلف سرگرمیاں شامل ہوں گی، جن میں طلبہ کے مقابلے، ورکشاپس، ماڈل یونائیٹڈ نیشن (کلائمیٹ چینج پر)، سٹی ٹورز، انڈور اسپورٹس، انوویشن اور انڈسٹریل اسٹالز، ایجوکیشن ایکسپو اور تفریحی پروگرام شامل ہیں، طلبہ کے مقابلے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں اور اختراعات کے مظاہرے کا موقع دیں گے۔

5ویں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن اینڈ ایکسپو 2025 میں 30,000 سے زائد طلبہ کی شرکت متوقع ہے، یہ تقریب 150 جامعات، اداروں اور صنعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گی، یہ ایونٹ طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، تعلیمی اور پیشہ ورانہ مواقع کے حصول اور سماجی و علمی روابط بڑھانے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

 کنونشن طلبہ، ماہرین تعلیم اور صنعت کے رہنماؤں کے لیے ایک جوش و خروش سے بھرپور اور متحرک ماحول فراہم کرے گا، یہ دنیا بھر میں نوجوانوں کی مثبت پہچان کو اجاگر کرنے میں بھی مدد دے گا، یہ تقریب تعاون، سیکھنے، اور جدت کے فروغ کے لیے ایک شاندار تجربہ ثابت ہوگی۔