امریکہ پروازوں کی بحالی کا مشن , امریکی جائزہ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان آئیگی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(سعید احمد سعید )پاکستان سول ایوی ایشن کا یورپ پروازوں کی بحالی کے بعد امریکہ پروازوں کی بحالی کا مشن،امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمسٹریشن ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گئی۔
ذرائع کے مطابق امریکی ایف اے اے ٹیم کا دورہ پاکستان مارچ میں شیڈول، ٹیم پاکستانی ائیرلائینز کی پسنجر اور کارگو فلائیٹ کی بحالی کا جائزہ لے گئی۔
ایف اے اے ٹیم مختلف ائیرپورٹس، ائیرلائینز ، سکیورٹی اور کارگو کے مخلتف حصوں کا تفصیلی جائزہ لے گئی۔
یورپ پروازوں کی بحالی کے بعد پاکستانی شعبہ ہوا بازی انتظامیہ امریکہ پروازوں کی بحالی کے لیے پرامیدہے، پاکستان ایوی ایشن نے بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مدت میں توسیع کا عندیہ دے دیا