(ویب ڈیسک)خوبرو اداکارہ نازش جہانگیرکو بالی میں سیرسپاٹوں کے دوران بولڈ لباس پہننامہنگاپڑگیا۔
معروف اداکارہ ان دنوں انڈونیشیا میں چھٹیاں منارہی ہیں جہاں وہ اپنے سیر سپاٹوں کی خوبصورت تصاویر اور ریلز بھی سوشل میڈیاپر شیئر کر رہی ہیں۔
ایک ریل میں نازش جہانگیر نے بیک لیس بیچ ڈریس پہناہواہے جس پرانہیں سخت تنقید کا سامنا ہے، کئی فینز نے بولڈ لباس میں تصاویر دیکھ کر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ایسا لباس پہن کر مزید پروجیکٹس اور کام حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے ان کا موازنہ علیزے شاہ سے بھی کیا ہے،بعض نے ان کے لباس اور انداز کو نامناسب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنے مذہب کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔
کچھ صارفین نے اداکارہ کے پرانے بیانات کو یاد کرتے ہوئے انہیں طعنے بھی دیئے کہ اداکارہ کہتی تھیں کہ اب وہ عبایا کریں گی لیکن انہوں نے یہ کیا پہن لیا؟اسی طرح کچھ صارفین نے لکھا کہ اداکارہ نے ماضی میں کہا تھا کہ اب وہ دوبارہ بولڈ لباس نہیں پہنیں گی۔
کچھ لوگوں نے لکھاکہ جب بعض اداکارائیں کچھ مشہور ہوجاتی ہیں تو وہ اس طرح کا بولڈ اور نیم عریاں لباس پہننے لگتی ہیں۔
کچھ لوگوں نے اداکارہ کے لباس اور انداز پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں آخرت کا خوف کرنے کا درس بھی دیا،بعض افراد نے لکھا کہ پہلے نازش جہانگیر اچھی اداکارہ ہوا کرتی تھیں لیکن اب یہ بھی دیگر کی طرح بولڈ لباس پہننے لگی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عالیہ بھٹ دنیا کی دوسری بااثر ترین اداکارہ، پہلے نمبر پر کون؟
واضح رہے کہ نازش جہانگیر کے انسٹاگرام پر 1.3 ملین فالوورز ہیں اوروہ انسٹاگرام پر اپنی ایکٹیوٹیزشیئرکرتی رہتی ہیں۔