دبئی میں شیڈول پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹ فروخت کیلئے پیش

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میچز کے اضافی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے بھارت کے میچز اور پہلے سیمی فائنلز کے اضافی ٹکٹ آج امارات میں فرخت کیلئے پیش کر دیئے گئےہیں۔
دبئی میں پاک بھارت ٹاکرے سمیت دیگر ٹیموں کے میچز اور سیمی فائنل کے ٹکٹس کی مانگ زیادہ ہونے کے سبب آئی سی سی نے اضافی ٹکٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ۔
مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی
ٹکٹ حاصل کرنیوالے خوش نصیب دبئی میں 20 فروری کو بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان افتتاحی میچ، 23 فروری کو پاکستان بمقابلہ بھارت اور 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کے گروپ مرحلے کے آخری میچ دیکھ سکیں جبکہ 4 مارچ کو ہونے والے پہلے سیمی فائنل کے بھی محدود ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اگلے روز بھارت کو دبئی میں بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش ہوگا۔