ریاست کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: بلاول بھٹو زرداری

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی کو ریاست کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، پاکستان نے پہلے بھی دہشتگردی کو شکست دی اور اب بھی دہشتگردی کو شکست دیں گے۔
مزید پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردوں کی جانب سے تھریٹس موصول
انہوں نے کہا کہ کسی کو ریاست کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، فوج، پارلیمنٹ یا عدلیہ ہو یہ سب پاکستان کے ہی ادارے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سب چاہتے ہیں ادارے مضبوط اور عوام خوشحال ہوں، اجتماعی اقدامات اور اتفاق رائے سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے۔