فیروز خان اوررحیم پردیسی کے درمیان باکسنگ میچ

اداکاریوٹیوبر کے مکے زیادہ دیر برداشت نہ کر سکے  اور 5 منٹ بعد ڈھیر ہوگئے

Feb 16, 2025 | 14:52:PM

(ویب ڈیسک)اداکار فیروز خان اوریوٹیوبر رحیم پردیسی نے ایک دوسرے پر مکے برسا دیئے۔

باکسنگ میچ کے لیے رحیم پردیسی اور فیروز خان رنگ میں اترے جس کے بعد اداکار فیروز خان رحیم پردیسی کے مکوں کو زیادہ دیر برداشت نہ کر سکے  اور 5 منٹ بعد ہی ڈھیر ہوگئے۔

 

ایک موقع پر جیسے ہی فیروز خان کی توجہ ہٹی تو رحیم پردیسی نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کو چت کردیا اور فتح اپنے نام کرلی۔

مکوں کے باعث فیروز خان کو کچھ چوٹیں بھی آئیں لیکن میچ کے بعد دونوں ایک دوسرے کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئے، فیروز خان اور رحیم پردیسی نےایک دوسرے سے ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:نازش جہانگیرکے سیرسپاٹے،بولڈ لباس پہننامہنگاپڑگیا

یاد رہے کہ فیروز خان نے اپنے مداحوں کو انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اس نئے سفر کی خبر دی تھی۔

مزیدخبریں